حدیث نمبر: 23400
٢٣٤٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن عبد اللَّه بن مرة عن الحارث بن عبد اللَّه قال: قال عبد اللَّه: آكل الربا ومؤكله (سواء) (١) وكاتبه و (شاهده) (٢) إذا علموا به، والواشمة والمستوشمة للحسن، ولاوي الصدقة والمرتد أعرابيا بعد هجرته (ملعونون) (٣) على لسان محمد (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں سود خور اور سود کھلانے والا دونوں گناہ میں برابر ہیں۔ اور سودی معاملات لکھنے والا اور اس پر گواہ بننے والا جب وہ اس کے بارے میں جانتے ہوں، اور خوبصورتی کے لئے گودنے والی اور گودوانے والی خاتون اور صدقہ کو غلط استعمال کرنے والا۔ اور اعرابیوں میں سے جو ہجرت کے بعد مرتد ہوا اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے لعنت کی گئی ہے۔

حواشی
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [هـ]: (شاهداه).
(٣) في [أ، ح، ط]: (معلون).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 23400
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف الحارث.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23400، ترقيم محمد عوامة 22431)