مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يهدي إلى الرجل، أو يبعث إليه باب: کوئی شخص کسی کو ہدیہ دے یا اُس کی طرف ہدیہ بھیجے
حدیث نمبر: 23378
٢٣٣٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم أن شريحًا أهدى للأسود ناقة، فسال علقمة فقال: ما ترى؟ قال: أخوك أكرمك، أرى أن تقبلها، فقبلها.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت شریح رحمہ اللہ نے حضرت اسود رحمہ اللہ کو اونٹنی ہدیہ دی۔ انہوں نے حضرت علقمہ رضی اللہ عنہ سے اس کے متعلق دریافت فرمایا کہ آپ رضی اللہ عنہ کی کیا رائے ہے ؟ حضرت علقمہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا تمہارے بھائی نے تمہارا اکرام کیا ہے میرے خیال میں تم قبول کرلو۔ حضرت اسود نے وہ قبول فرما لیا۔