حدیث نمبر: 23355
٢٣٣٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن يوسف بن المهاجر قال: أهدى (الاصبهبذ) (١) إلى عبد الحميد أربعين ألفًا أو أقل أو أكثر، فكتب إلى عمر بن عبد العزيز فكتب إليه إن كان يهدي لك وأنت بالجزيرة فاقبلها منه، وإلا فاحسبها له من خراجه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت یوسف بن مہاجر سے مروی ہے کہ لشکر کے قائد نے عبد الحمید کو چالیس ہزار یا اس سے کچھ کم یا اس سے کچھ زیادہ ہدیہ بھیجا۔ انہوں نے حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کو تحریر کیا۔ حضرت عمر بن عبد العزیز نے تحریر فرمایا : اگر آپ کو ہدیہ اس وقت ملا ہے جب جزیرہ میں تھے تو پھر قبول کرلو، وگرنہ میں اس کو اس کی طرف سے خراج شمار کروں گا۔

حواشی
(١) في [أ، ح، ط]: (الأصبهية)، وفي [جـ]: (الأصهبل)، وفي [ز]: (الأصبهبة)، والمراد به قائد العسكر في لغة الفرس.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 23355
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23355، ترقيم محمد عوامة 22386)