مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في اليهودي والنصراني والمملوك يشهد باب: یہودی، نصرانی اور غلام کی گواہی دینا
حدیث نمبر: 23221
٢٣٢٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن الزهري في العبد] (١) يشهد بالشهادة فيرد ثم يعتق، قال: لا (يجوز) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ غلام اگر غلامی میں گواہی دے اور اس کی گواہی رد کردی جائے پھر وہ آزاد ہوجائے تو پھر اس کی گواہی ( اسی معاملہ میں جس میں پہلے رد کردی گئی تھی) درست نہیں ہے۔
حواشی
(١) سقط ما بين المعكوفين في: [جـ].
(٢) في [هـ]: (تجوز).