مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 23171

باب: بھائی کی گواہی بھائی کے حق میں

في شهادة الأخ لأخيه

حدیث نمبر: 23171
٢٣١٧١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن أبي رباح، قال: كان بين رجلين من الحي خصومة، فشهد لأحدهما أخوه لأبيه وأمه عند شريح، فقال (للرجل) (١): أنت أخوه؟ (قال) (٢): فهل لك من الذي تشهد عليه شئ؟ قال: لا، (فقال) (٣) لخصمه: فبأي شيء أرد شهادته.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ محلہ کے دو آدمیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، ان میں سے ایک کے لیے اس کے سگے بھائی نے حضرت شریح رحمہ اللہ کے سامنے گواہی دی، حضرت شریح رحمہ اللہ نے اس شخص سے فرمایا کہ کیا تو اس کا بھائی ہے ؟ پھر دریافت فرمایا کہ : کیا تیرے لئے کوئی چیز ہے اس شخص سے جس پر تو گواہی دے رہا ہے ؟ اس نے کہا کہ نہیں۔ آپ نے خصم سے فرمایا پھر میں کس چیز کی وجہ سے اس کی گواہی کو رد کروں ؟

حواشی
(١) في [ز]: (على الرجل).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [جـ، ز]: (قال).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 23171
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 22216»