مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
إذا أعتق بعض عبده في مرضه باب: جن حضرات نے مرض الوفات میں اپنا غلام آزاد کیا
حدیث نمبر: 23144
٢٣١٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يونس قال: زعموا أن الحسن كان يقول في رجل أعتق بعض مملوكه عند (موته) (١)، (قال) (٢): يعتق منه ما عتق ويستسعى فيما بقي.مولانا محمد اویس سرور
یونس رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ لوگ گمان کرتے تھے کہ حسن رحمہ اللہ نے اس شخص کے متعلق فرمایا تھا جس نے مرض الوفات میں اپنا بعض غلام آزاد کردیا تھا، آپ نے فرمایا جتنا اس نے آزاد کیا ہے اتنا آزاد شمار ہوگا، اور جو حصہ باقی ہے اس کی قیمت کے لئے اس غلام سے کوشش کرائی جائے گی۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط]: (عتقه).
(٢) في [ز]: (فقال).