مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
الرجل يعتق عبده في مرضه باب: کوئی شخص مرض الوفات میں غلام آزاد کر دے
حدیث نمبر: 23140
٢٣١٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مسهر عن إسماعيل قال: قلت للشعبي: أي القولين أعجب إليك؟ (قال) (١): قول مسروق أعجبهما إلي في الفتوى، وقول شريح (أعجبهما) (٢) إلي في (القضاء) (٣).مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی رحمہ اللہ سے عرض کیا کہ : دونوں میں سے کون سا قول آپ کو زیادہ پسند ہے ؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا : حضرت مسروق رحمہ اللہ کا قول فتویٰ میں مجھے پسند ہے۔ اور حضرت شریح رحمہ اللہ کا قول قضاء میں مجھے زیادہ پسند ہے۔
حواشی
(١) تكررت في: [ز].
(٢) في [جـ]: (أحب).
(٣) في [ط]: (الفضاء).