حدیث نمبر: 23138
٢٣١٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن إسماعيل بن أبي خالد عن الشعبي عن مسروق أنه سئل عن رجل أعتق عبدا له في مرضه وليس له مال غيره، قال: (أجيزه) (١) بذمته شيء جعله (للَّه) (٢) لا أرده.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مسروق رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے مرض الوفات میں اپنا غلام آزاد کردیا اور اس کے پاس اس کے علاوہ دوسرا مال بھی نہیں ہے ؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اس کا یہ فیصلہ کل پر نافذ ہوگا، جس چیز کو اس نے اللہ کے لئے آزاد کیا میں اس کو رد نہیں کرسکتا، اور حضرت شریح رحمہ اللہ نے فرمایا : اس کے ایک ثلث پر نافذ ہوگا اور وہ باقی دو ثلث میں کوشش کرے گا، ( مال دے کر آزاد ہوگا) ۔

حواشی
(١) في [أ، ح، ط]: (أجره)، وفي [ز]: (أجيزني).
(٢) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (اللَّه).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 23138
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23138، ترقيم محمد عوامة 22185)