مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
العبد يكون بين الرجلين فيعتق أحدهما نصيبه باب: غلام دو شخصوں کے درمیان مشترک ہو، ان میں سے ایک شخص اپنا حصہ آزاد کر دے
حدیث نمبر: 23106
٢٣١٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن أنه كان يقول: إذا أعتق الرجل نصيبًا من مملوك له في شرك فإنه يضمن ما (بقي) (١) منه إن كان موسرًا، وإن كان معسرًا استسعي العبد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر غلام میں کوئی شخص اپنا حصہ آزاد کر دے تو اس کے لئے اس میں حصہ ہے، تو وہ باقی حصہ کا بھی ضامن ہوگا اگر و ہ مال دار ہے اور اگر مال دار نہیں ہے تو غلام اپنی باقی قیمت کے لئے خود کوشش کرے گا۔
حواشی
(١) في [أ، ح]: (يغنى).