مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 23093
باب: کوئی شخص کسی کے پاس رہن رکھواتے ہوئے یوں کہے کہ اگر میں تیرے پاس رہن چھڑوانے نہ آیا تو یہ چیز تیری
الرهن يقال لصاحبه: إن لم تجيء (بفكاكه) إلى كذا وكذا فهو لك
٢٣٠٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم في (الرجل) (١) يرهن (عنده) (٢) الرجل (الرهن) (٣) فيقول: إن لم آتك به إلى كذا وكذا فهو (لك) (٤)، قال: الرهن لا يغلق، وإن (قال: إن) (٥) لم آتك به إلى ⦗١٥٣⦘ كذا وكذا فبعه و (اقتض) (٦) الذي لك، قال: لا (يكون) (٧) أمين نفسه ولا (يبعه) (٨).ابراہیم رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک شخص دوسرے کے پاس رہن رکھواتے ہوئے یوں کہے کہ اگر میں فلاں فلاں وقت تک اسے لے کر تیرے پاس نہ آیا تو یہ چیز تیری۔ آپ نے فرمایا : مقررہ چیز ادا نہ کرسکنے کی صورت میں مرتہن اس کا مالک نہیں ہوتا۔ اور اگر وہ رہن رکھتے وقت یوں کہہ دے کہ اگر میں فلاں فلاں وقت تک اسے لے کر تیرے پاس نہ آیا تو اس کو فروخت کر کے جتنے تیرے بنتے ہیں وہ پورے کرلے۔ آپ نے فرمایا : اپنے نفس کا امین نہیں ہوگا۔ وہ اس کو فروخت نہ کرے۔