مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأذان والإقامة
في الرجل يصلي في بيته يؤذن ويقيم أم لا؟ باب: ایک آدمی اگر گھر میں نماز پڑھے تو وہ اذان اور اقامت کہے گا یا نہیں؟
حدیث نمبر: 2308
٢٣٠٨ - حدثنا شبابة عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: بلغنا أن (رجالًا) (١) من أصحاب النبي ﷺ أحدهم إذا صلى في داره أذن بالأولى، والإقامة في كل صلاة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ ہمیں خبر ملی ہے کہ کچھ صحابہ کرام جب گھر میں نماز پڑھتے تو فجر میں اذان کہتے تھے باقی نمازوں میں صرف اقامت پر اکتفاء فرماتے تھے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (رجلًا).
(٢) منقطع.