مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يهب الهبة فيريد أن يرجع فيها باب: کوئی شخص ہبہ دینے کے بعد واپس لینے کا ارادہ کرے
حدیث نمبر: 23075
٢٣٠٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبيدة) (١) بن حميد عن مطرف عن عامر قال: إذا وهب الرجل الهبة فهو أحق بها ما دامت في يده، فإذا أعطاها فقد جازت.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب آدمی کسی کو ہبہ دے تو وہ اس کا زیادہ حق دار ہے جب تک کہ وہ اس کے قبضہ میں ہے پھر جب اس نے اس کو عطاء کردیا تو اب وہ نافذ ہوگیا۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (عبدة).