مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 23072

باب: کوئی شخص ہبہ دینے کے بعد واپس لینے کا ارادہ کرے

في الرجل يهب الهبة فيريد أن يرجع فيها

حدیث نمبر: 23072
٢٣٠٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن هشام عن ابن سيرين عن شريح قال: من أعطى في صلة أو قرابة أو معروف أو حق (فعطيته) (١) جائزة، والجانب (المستغزر) (٢) يثاب من (هبته) (٣) أو ترد عليه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو صلہ رحمی ، قرابت داری یا اچھے طریقے سے یا کسی کے حق کی وجہ سے عطاء کرے تو اس کا عطیہ ( ہبہ) جائز ہے۔ اور جانب مستغزر (یعنی وہ اجنبی جو زیادہ عوض کی امید پر ہبہ کرے) کو یا تو اس کے ہبہ کا عوض دیا جائے گا یا پھر اس کا عطیہ اسے واپس کر دیا جائے گا۔

حواشی
(١) في [جـ]: (عطيته).
(٢) أي الطالب لأكثر من قيمة هديته، وفي [هـ]: (المستعذب)، وفي [ز]: (المستعدب)، وفي [ع]: (المستعرر).
(٣) في [أ]: (هبة).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 23072
تخریج حدیث «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16523، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5829، 5828، ترقيم محمد عوامة: 22127»