مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يدفع إلى الرجل الشيء مضاربة باب: کوئی شخص کسی کو مضاربۃً کوئی چیز دے
حدیث نمبر: 22935
٢٢٩٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر عن معمر عن حماد في رجل دفع إلى رجل (متاعًا) (١) مضاربة فقوم (٢) المتاع ألف درهم ثم باعه بتسعمائة قال: رأس المال تسعمائة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کوئی شخص کسی کو بطور مضاربت کوئی سامان دے اور سامان کی قیمت ہزار درہم لگائے، پھر وہ اس کو نو سو درہم میں فروخت کر دے، آپ نے فرمایا راس المال نو سو درہم ہوں گے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (مالًا).
(٢) في [جـ]: (وقوماه).