مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 22929
باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ وسعت کے بعد قرض فی الفور ادا کرنا واجب ہے
من قال: القرض حال
حدیث نمبر: 22929
٢٢٩٢٩ - وعن عبيدة عن إبراهيم قالوا: القرض حال، وإن كان إلى أجل.مولانا محمد اویس سرور
اور حضرت عبیدہ کے واسطے سے ابراہیم رحمہ اللہ سے منقول ہے، ان حضرات نے فرمایا کہ قرض فی الفور واجب الادا ہوتا ہے اگرچہ وہ مدت کے لئے لیا ہو۔