مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يعتق العبد وله مال باب: کوئی شخص اپنا غلام آزاد کرے اُس (غلام) کے پاس اپنا مال بھی موجود ہوتو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 22867
٢٢٨٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن أيوب عن ابن سيرين أن أنسًا سأل غلاما له عن ماله فأخبره، فقال: أنت ومالك (لك) (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے اپنے غلام کے مال کے متعلق دریافت کیا ؟ اس کے آپ کو اپنے مال کے بارے میں بتایا تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا تو بھی آزاد اور تیرا مال بھی تیرے لئے ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، جـ، ح، س، ز، ط، هـ].