مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الجارية متى يجوز عطيتها؟ باب: عورت اور باندی کا عطیہ ( ہدیہ) کب جائز ہے؟
حدیث نمبر: 22842
٢٢٨٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن أبيه عن عامر عن شريح قال: عهد إليَّ عمر أن لا أجيز هبة مملكة حتى تحول في بيتها حولًا (أو تلد) (١) بطنًا (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ہم سے عہد لیا کہ ہم باندی کے ہبہ کو جائز ( نافذ) قرار نہیں دیں گے جب تک کہ وہ گھر میں سال نہ گذار لے یا اس کے بطن سے بچہ نہ ہوجائے۔
حواشی
(١) في [ز]: (ويلد).