مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 22823
باب: ام ولد کی بیع کرنا جب اُس کا جنین( ناتمام بچہ) گر جائے
في بيع أم الولد إذا أسقطت
٢٢٨٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (عمر) (١) بن ذر عن (محمد) (٢) بن عبد اللَّه بن (قارب) (٣) الثقفي عن أبيه أنه اشترى من رجل جارية بأربعة آلاف قد كانت أسقطت من مولاها سقطًا، فبلغ ذلك عمر فأتاه فعلاه بالدرة ضربًا، وقال: بعد ما اختلطت لحومكم بلحومهن ودماؤكم بدمائهن بعتموهن، لعن اللَّه اليهود حرمت عليهم الشحوم فباعوها (وأكلوا) (٤) أثمانها (٥).حضرت محمد بن عبد اللہ بن قارب ثقفی رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک شخص سے چار ہزار درہم میں باندی خریدی، اس باندی کا اپنے آقا سے ایک (ناتمام) بچہ ضائع ہوچکا تھا۔ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اس کی خبر پہنچی تو تشریف لائے اور انہیں اپنے دُرّے سے مارا اور فرمایا : تمہارا گوشت اس کے گوشت کے ساتھ ملنے کے بعد، اور تمہارا خون اس کے خون کے ساتھ ملنے کے بعد تم اس کو فروخت کرتے ہو ؟ اللہ کی لعنت ہو یہودیوں پر کہ ان پر چربی حرام کی گئی تو انہوں نے چربی فروخت کر کے اس کی قیمت کو کھالیا۔