مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأذان والإقامة
في المسافرين يؤذنون أو (تجزئهم) الإقامة؟ باب: کیا مسافر اذان دیں گے یا ان کے لیے اقامت ہی کافی ہے؟
حدیث نمبر: 2279
٢٢٧٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن خالد عن أبي قلابة عن مالك بن الحويرث قال: أتيت النبي ﷺ ومعي ابن عم لي، فقال: "إِذَا سَافَرْتُما فَأذِّنا وَأَقيمَا، وَلْيَؤُمُكُمَا أَكْبَرُكُما" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مالک بن حویرث کہتے ہیں کہ میں اپنے ایک بھتیجے کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ نے فرمایا کہ جب تم سفر کرو تو اذان بھی دو اور اقامت بھی کہو اور تم میں سے جو بڑا ہے وہ امامت کرائے۔