مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في تلقي البيوع باب: خرید و فروخت کے معاملات میں "تلقي البيوع" (خرید و فروخت کو رسد کرنا یا اس کے لیے منتظر رہنا) کے بارے میں
حدیث نمبر: 22785
٢٢٧٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن التيمي عن أبي عثمان النهدي عن ابن مسعود عن النبي ﷺ أنه نهى عن تلقي البيوع (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہر سے باہر جا کر قافلہ والوں سے سامان کم قیمت میں خرید کر شہر میں لا کر زیادہ قیمت میں فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے۔