مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل (يكري) من الرجل غلامه أو نحو ذلك باب: کسی شخص کا کسی سے غلام اجرت پر لینا
حدیث نمبر: 22730
٢٢٧٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم قال: سألته عن رجل أجر غلامه سنة (وأراد أن) (١) يخرجه، قال: له أن يأخذه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ ایک آدمی نے اپنا غلام ایک سال کے لئے اجرت پر دیا ہوا ہے پھر وہ اس کو اس سے نکالنے کا ارادہ کرتا ہے تو ایسا کرنا کیسا ہے ؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس کو واپس نکالنے کی ( اس سے لینے کی ) اجازت نہیں ہے۔ پھر میں نے حضرت حماد سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس سے نہ لے مگر نقصان سے خلاصی پانے کے لئے۔
حواشی
(١) في [ز]: (ولا أن).