مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 22672

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ مکاتب جب بدل کتابت کی ادائیگی کرے تو پہلے قسط میں کچھ کمی (رعایت ) کرنی چاہیے

من كان يحط عن الكاتب في أول نجومه

حدیث نمبر: 22672
٢٢٦٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر عن ليث عن مجاهد قال: المكاتب تعطيه الربع من جميع مكاتبته، تعجلها من مالك.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مکاتب کو تم اس کے پورے بدل کتابت کا ربع دو گے، اور یہ اپنے مال میں سے جلدی ادا کرو گے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 22672
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 21759»