حدیث نمبر: 22590
٢٢٥٩٠ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد بن أبي عروبة عن يعلى بن (١) حكيم عن سليمان بن يسار عن رافع بن خديج قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من كانت له أرض فليزرعها أو ليزرعها أخاه، ولا (يكريها) (٢) بثلث ولا (بربع، ولا) (٣) بطعام مسمى" (٤)] (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس کے پاس زمین ہے اس کو چاہیے کہ خود کھیتی باڑی کرے، یا پھر اپنے بھائی کے لئے چھوڑ دے، اس زمین کو ثلث یا ربع پر کرایہ پر مت دے اور نہ ہی مقررہ گندم پر دے۔
حواشی
(١) زيادة في: [أ].
(٢) في [ح]: (يكرها).
(٣) زيادة من: [جـ].
(٤) الخبر ساقط من: [ط].