مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من (كره) أن يعطي الأرض بالثلث والربع باب: جو حضرات بٹائی پر زمین دینے کو ناپسند کرتے ہیں
٢٢٥٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (جرير) (١) عن عبد العزيز بن رفيع عن ⦗٣٠⦘ رفاعة بن رافع بن خديج قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن المزارعة والإجارة (إلا أن) (٢) يشتري الرجل أرضًا أو يعار (٣).حضرت رفاعۃ بن رافع ابن خدیج رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین کی مزارعۃ اور اجارہ سے منع فرمایا ہے، مگر یہ کہ آدمی اس کو خرید لے یا معین مدت کے لئے کرایہ پر لے لے، پھر فرمایا کہ میرے والد محترم نے ایک شخص سے زمین عاریۃ لی اور اس میں کھیتی باڑی کی اور اس میں ایک عمارت بنا لی ، پھر وہ مالک زمین اس طرف آیا اور اس نے عمارت دیکھی اور پوچھا کس نے یہ عمارت بنائی ہے ؟ لوگوں نے کہا فلاں شخص نے جس کو آپ نے زمین عاریۃً دی تھی، اس نے کہا کہ کیا یہ عوض ہے اس کو جو میں نے اس کو دیا تھا ؟ لوگوں نے کہا ہاں، اس نے کہا کہ میں یہاں سے نہیں ہٹوں گا جب تک کہ تم لوگ اس کو گِرا نہ دو ۔