مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من كره اقتضاء الذهب من الورق باب: جن حضرات سونے اور چاندی کو ایک دوسرے کے بدلے دینے کو ناپسند قرار دیتے ہیں
حدیث نمبر: 22539
٢٢٥٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (عن) (١) ابن مبارك عن يحيى عن أبي سلمة قال: سألته عن الرجل يقرض الرجل (الدراهم) (٢) فيأخذ منه الدنانير: فكرهه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلمۃ رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے دوسرے کو دراہم قرض میں دئیے ہیں تو کیا اس سے دینار وصول کرسکتا ہے ؟ آپ نے اس کو ناپسند کیا۔
حواشی
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [ق]: (القرض).