مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 22538
باب: جن حضرات سونے اور چاندی کو ایک دوسرے کے بدلے دینے کو ناپسند قرار دیتے ہیں
من كره اقتضاء الذهب من الورق
حدیث نمبر: 22538
٢٢٥٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يونس عن ابن سيرين قال: قال لي (أبو) (١) عبيدة بن عبد اللَّه بن مسعود: لا تأخذ الذهب من الورق يكون لك على الرجل، ولا (تأخذ) (٢) الورق من الذهب.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبیدۃ بن عبد اللہ بن مسعود رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص کے ذمے تیری چاندی قرض ہو تو اس سے سونا وصول نہ کر، اور سونے کے بدلے چاندی وصول نہ کر۔
حواشی
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [هـ]: (تأخذن).