مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 22488
باب: کوئی شخص غلام یا گھر خریدے پھر اُس کو کرایہ پر دے کر ان سے نفع حاصل کر ے
في الرجل يشتري العبد أو الدار (فيستغلهما)
حدیث نمبر: 22488
٢٢٤٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن ابن عون أن رجلًا اشترى عبدا فاستغله، ثم جاء رجل فادعاه فخاصمه إلى إياس بن معاوية فاستحقه فقضى له بالعبد وبغلته، وقضى للرجل على صاحبه الذي اشتراه منه بمثل العبد وبمثل غلته.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون سے مروی ہے کہ ایک شخص نے غلام خریدا پھر اس کو کرایہ پردے کر نفع حاصل کیا، پھر ایک شخص نے اس غلام پر دعویٰ کردیا، وہ دونوں جھگڑتے ہوئے حضرت ایاس بن معاویہ کے پاس آئے، وہ اس غلام کا مستحق نکل آیا آپ نے اس کے لئے غلام اور اس کے منافع کا فیصلہ فرما دیا، اور اس آدمی کے لئے اس کے اس ساتھی کے خلاف جس سے اس نے غلام خریدا تھا، غلام کے مثل اور اس کے منافع کے مثل کا فیصلہ فرما دیا۔