مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 22481
باب: کوئی شخص کسی سے کپڑا خریدے اور اُس کو کاٹ بھی لے پھر اُس کپڑے میں عیب پائے توکیا حکم ہے؟
في الرجل يشتري من الرجل الثوب فيقطعه ثم يجد به عوارا
حدیث نمبر: 22481
٢٢٤٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة قال: سألت الحكم عن رجل اشترى ثوبًا فقطعه فوجد به عوارًا قال: يرده.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبۃ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے دریافت کیا کہ ایک شخص نے کپڑا خرید کر اس کو کاٹ لیا پھر اس میں عیب نکل آیا ؟ آپ نے فرمایا کہ وہ کپڑا واپس کر دے گا۔