مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأذان والإقامة
من كره أن يؤذن المؤذن قبل الفجر باب: جو حضرات اس بات کو مکرو ہ خیال فرماتے ہیں کہ مؤذن طلوع فجر سے پہلے اذان دے
حدیث نمبر: 2247
٢٢٤٧ - حدثنا هشيم عن منصور عن الحسن قال: شكوا في طلوع الفجر في عهد ابن عباس فأمر مؤذنه فأقام الصلاة (١).مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے زمانے میں لوگوں کو فجر کے طلوع کے بارے میں شک ہوا تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اپنے مؤذن کو حکم دیا اور اس نے اذان کی اقامت کہی۔
حواشی
(١) منقطع حكمًا؛ هشيم مدلس.