مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 22461

باب: دو آدمیوں کا کسی چیز کے بارے میں جھگڑا ہو جائے پھر ان میں سے ایک گواہ پیش کر دے تو کیا حکم ہے؟

في الرجلين يختصمان في الشيء فيقيم أحدهما بينته

حدیث نمبر: 22461
٢٢٤٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن حجاج عن الحكم قال: وجد بغل في النهرين، (فأقام) (١) كل فرقة البينة أنه لهم، فقضى به عبد اللَّه بن عتبة: (للذي هو) (٢) في أيديهم.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حکم سے مروی ہے کہ نہرین میں ایک خچر پایا گیا، اس کے بارے میں دو گروہوں کا جھگڑا ہوگیا، ہر گروہ نے گواہ قائم کئے یہ خچر ان کا ہے، حضرت عبد اللہ بن عتبہ رحمہ اللہ نے فیصلہ فرمایا کہ جن کا قبضہ ہے یہ ان کا ہے۔

حواشی
(١) في [جـ]: (أقامت).
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (هو للذي).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 22461
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 22462، ترقيم محمد عوامة: 21560»