مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يموت وعليه دين إلى أجل باب: کوئی شخص فوت ہو جائے اور اُس پر قرض ہو، جس کی ادائیگی کے لئے وقت مقرر ہو
حدیث نمبر: 22385
٢٢٣٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن وابن سيرين في الرجل يموت وعليه دين إلى أجل، قال ابن (سيرين) (١): إذا أوثق الورثة لصاحب الحق فلهم أجل صاحبهم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص فوت ہوجائے اور اس پر ایک مقرر ہ مدت تک کے لئے قرض ہو ؟ آپ نے فرمایا : جب اس کے ورثاء صاحب حق کو ادائیگی کا یقین دلادیں تو وہی مدت ہوگی جو مرحوم نے مقرر کی تھی۔ حسن فرماتے ہیں کہ جب مقروض فوت ہوجائے تو قرض فورا ادا کرنا ہوگا۔
حواشی
(١) سقط من: [ز].