مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
الرجل يكون بين الرجلين فيكاتب بعضهم باب: ایک غلام دو آدمیوں کے درمیان مشترک ہو پھر ان میں سے کوئی ایک اُس غلام کو مکاتب بنا لے
حدیث نمبر: 22381
٢٢٣٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن إسرائيل عن جابر عن عامر في رجل كاتب حصته من عبد قال: إن علم أصحابه قبل أن يؤدي (ردوه) (١)، وإن أدى لم يرد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ کوئی شخص غلام میں اپنے حصہ کا مکاتب بنا لے اگر ادائیگی سے قبل اس کے ساتھیوں کو پتہ چل جائے تو رد کردیا جائے گا اور اگر ان کو معلوم ہونے سے پہلے ادائیگی ہوجائے تو رد نہیں کیا جائے گا۔
حواشی
(١) في [هـ]: (ردده).