مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من كان يرد من الحمق باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ( غلام اور باندی کو) حماقت کی وجہ سے واپس کیا جائے گا
٢٢٣٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر بن سليمان عن زيد (١) أبي المعلى مولى لبني تميم قال: شهدت إياس بن معاوية اختصم إليه في جارية، فقال (الرجل) (٢): إني اشتريت من هذا جارية حمقاء، قال: ما أعلمه يُردُّ من الحمق، فقال: إنه حمق كالجنون، قال: فقال لها بالفارسية: تذكرين ليلة ولدتي؟ قالت: نعم، قال: فقال لها: أي (رجليك) (٣) أطول؟. قال: فقالت (بإحدى) (٤) رجليها: هذا فردها.حضرت زید ابو المعلّی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ایاس بن معاویہ رحمہ اللہ کے پاس حاضر تھا، اس کے پاس ایک باندی کا جھگڑا لایا گیا، ایک شخص نے کہا کہ میں نے اِ س سے باندی خریدی تھی یہ تو احمق ہے، دوسرے نے کہا کہ مجھے تو نہیں معلوم کہ حماقت کی وجہ سے واپس لوٹایا جائے گا، اس شخص نے عرض کیا کہ حماقت بھی تو جنون کی طرح ہے، آپ رحمہ اللہ نے اس خاتون (باندی) سے فارسی میں دریافت کیا کہ تجھے وہ رات یاد ہے جس میں تو پیدا ہوئی تھی ؟ اس نے کہا کہ ہاں، آپ رحمہ اللہ نے اس سے پوچھا کہ تیری کون سی ٹانگ لمبی ہے ؟ اس نے ایک ٹانگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ، پس اس کو واپس پہلے مالک کی طرف لوٹا دیا گیا۔