مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يحجر على غلامه باب: کوئی شخص اگر غلام کو تصرف( تجارت) وغیرہ کرنے سے روک دے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 22356
٢٢٣٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا أتى أهل سوقه فأعلمهم أنه حُجر عليه فليس لأحد أن يخالطه.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب آقا بازار والوں کے پاس آکر انہیں بتادے کہ اس نے اپنے غلام کو تجارت سے روک دیا ہے تو پھر کسی شخص کے لئے جائز نہیں کہ اس کے ساتھ معاملات کرے۔