مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يعطي الرجل (الدراهم) بالأرض ويأخذ بغيرها باب: کوئی شخص کسی آدمی کو ایک شہر میں پیسے دے اور دوسرے شہر میں پہنچ کر اُس سے وصول کر لے
حدیث نمبر: 22315
٢٢٣١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبي (العميس) (١) عن يزيد بن جُعدُبة عن عبيد بن السباق عن زينب الثقفية امرأة عبد اللَّه أن النبي ﷺ أعطاها جذاذ خمسين وسقا ثمرًا وعشرين وسقا شعيرًا فقال لها عاصم بن عدي: إن شئت وفيتكيها هنا بالمدينة وتوفيها بخيبر، فقالت: حتى أسأل أمير المؤمنين عمر، فسألته فقال: وكيف بالضمان (٢)؟.مولانا محمد اویس سرور
حضرت زینب الثقفیہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت محمد ﷺ نے جذاذ کو پچاس وسق کھجور اور بیس وسق جُوْ عطا فرمائی، حضرت عاصم بن عدی رحمہ اللہ نے ان سے کہا : اگر آپ چاہیں تو ہم تجھے یہ مدینہ منورہ میں دے دیں اور تو ہمیں خیبر میں دے دے، انہوں نے عرض کیا : ( ٹھہر جاؤ) یہاں تک کہ میں امیر المؤمنین حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے دریافت کرلوں ، پس انہوں نے آپ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا ؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ضمان کون دے گا ؟
حواشی
(١) في [هـ]: (عميس)، وفي [ز، ط]: (العنيس)، وفي [أ، ح]: (العنبس).