مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
(في) الرجل يتصدق بالصدقة ثم يردها إليه الميراث باب: کوئی شخص صدقہ کرے اور وہی چیز وراثت میں دوبارہ اُس کو مل جائے
حدیث نمبر: 22294
٢٢٢٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن العوام عن إبراهيم التيمي أن عمر كان إذا كانت صدقة فردها عليه حق -يرى أن يوجهها في مثل ما كانت (فيه) (١).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم التیمی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ جب کوئی چیز صدقہ کرتے اور وہ میراث میں ان کو اگر واپس مل جاتی تو اس کے ساتھ وہی معاملہ کرتے ( اس کے ساتھ اسی طرح پیش آتے) جس میں وہ پہلے تھا۔
حواشی
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عمر.