مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من كان يرى أن يوقف الدار والمسكن باب: گھر اور رہنے کی جگہ کا وقف کرنا
حدیث نمبر: 22215
٢٢٢١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد وحفص (عن حميد) (١) عن أنس أن أبا طلحة أتى النبي ﷺ فقال: إني جعلت حائطي للَّه، ولو استطعت أن أخفيه (ما أظهرته) (٢) فقال النبي ﷺ: "أجعله في فقراء أهلك" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ میں نے اپنا باغ اللہ کی راہ میں وقف کردیا ہے، اگر میں اس کو پوشیدہ رکھنے کی طاقت رکھتا تو اس کو کبھی ظاہر نہ کرتا، آپ (علیہ السلام) نے ارشاد فرمایا : اس کو اپنے اہل و عیال میں جو فقراء ہیں ان کے لئے وقف کردو۔
حواشی
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [هـ]: (فما أظهر به).