مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 22159
باب: کوئی شخص باندی خریدنے کے بعد اُس کے ساتھ صحبت کرے پھر وہ اس میں موجود عیب پر مطلع ہو جائے
الرجل يشترى الأمة فيطأها ثم يجد بها عيبا
حدیث نمبر: 22159
٢٢١٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب عن أيوب عن محمد في الرجل يشتري الجارية وبها داء فيقع عليها قبل أن يطلع على ذلك، قال: أحب إلي أن يوضع عنه بقدر ذلك، ويجوز عليه.مولانا محمد اویس سرور
محمد رحمہ اللہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو باندی خریدے جس میں بیماری ہو، اور وہ عیب پر مطلع ہونے سے قبل ہی اس سے صحبت کرلے تو فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پسند ہے کہ اس کی قیمت اس عیب کے بقدر کم کردی جائے اور یہ بیع اس کے لیے جائز ہوگی۔