مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 22146
باب: جس غلام کو آقا نے تجارت کرنے کی اجازت دی ہو اُس کا بیان
في العبد المأذون له في التجارة
حدیث نمبر: 22146
٢٢١٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن حماد في الرجل يأذن لعبده فيدان ثم يعتقه مولاه، قال: يضمن مولاه القيمة.مولانا محمد اویس سرور
ایسا غلام کہ جس کو آقا نے تجارت کی اجازت دی ہو پھر وہ مقروض ہوجائے اور اس کا آقا بھی اس کو آزاد کر دے۔ اس غلام کے بارے میں حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کا آقا اس غلام کی قیمت کا ضامن ہوگا۔