مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يكتب الكتاب على النفر باب: اس شخص کے بارے میں جو ایک جماعت کے ساتھ لکھت پڑت کرے (یعنی کسی معاملہ، تجارت وغیرہ میں ایک سے زیادہ آدمیوں سے تحریری معاہدہ کرے)
حدیث نمبر: 22144
٢٢١٤٤ - ٢٢٢٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن أبي (الجهم) (١) قال: كتبت ذكر حق على عدة: أيهم شئت أخذت بحقي، فقدمتهم إلى شريح فقال: خذ أيهم شئت.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جہم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کچھ لوگوں پر اپنا حق لکھا تھا کہ ان میں سے کس سے اپنا مکمل حق وصول کرسکتا ہوں، پس میں ان کو حضرت شریح کے پاس لے گیا، آپ رحمہ اللہ نے فرمایا جس سے چاہو وصول کرلو۔
حواشی
(١) واسمه صبيح بن الحارث، وعند عبد الرزاق (١٤٧٦٠) أبو الجهضم.