مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 22139

باب: اس شخص کے بارے میں جو ایک جماعت کے ساتھ لکھت پڑت کرے (یعنی کسی معاملہ، تجارت وغیرہ میں ایک سے زیادہ آدمیوں سے تحریری معاہدہ کرے)

في الرجل يكتب الكتاب على النفر

حدیث نمبر: 22139
٢٢١٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن أبي زائدة عن إسرائيل عن طارق ابن عبد الرحمن عن شريح قال: شهدته وجاءه (رجل) (١) فقال: إني اكتتبت على هذا وعلى رجلين معه: أيهم شئتُ أخذتُ بحقي، فقال الرجل: إن صاحبيَّ في السوق (٢)، فقال: خذ أيَّهم (شئت) (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت طارق بن عبد الرحمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت شریح رحمہ اللہ کے پاس حاضر تھا کہ ایک شخص آیا اور عرض کیا کہ میں نے اس آدمی پر اور اس کے ساتھ دو اور آدمیوں پر یہ لکھوایا تھا کہ ان میں سے جس سے چاہوں اپنا حق وصول کروں گا۔ اس آدمی نے کہا کہ میرے دونوں ساتھی بازار میں ہیں، آپ رحمہ اللہ نے فرمایا جس مرضی سے تو چاہے اپنا حق وصول کرلے۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ح، ز، ط].
(٢) في [جـ، و]: زيادة (قال).
(٣) سقط من: [ط].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 22139
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 22146، ترقيم محمد عوامة: 21265»