مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 22137
باب: ایک شخص دوسرے شخص سے کسی بات پر گفتگو کرتا ہے، اور پھر اسے اس کی بنا پر تحفہ (هدیہ) دیتا ہے
في الرجل يكلم الرجل في الشيء فيهدي له
٢٢١٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن كليب بن (وائل) (١) قال: قلت لابن عمر: أتاني دهقان عظيم الخراج فقال: (تقبلني) (٢) من العامل، لا ⦗٤٦٩⦘ أتقبله (لأُعطي) (٣) عنه شيئًا إلا ليؤمنه عامله ويضطرب في حوائجه (٤)، فلم ألبث إلا قليلًا حتى أتاني بصحيفتي (٥)، فقلت: جزاك اللَّه خيرًا، وحملني على دابة (وأعطاني دراهم) (٦) وكساني، فقال: أرأيت (٧) لو لم (تقبله) (٨) (أكان) (٩) يعطيك؟ (قلت: لا) (١٠)، قال: لا، (يصلح) (١١) لك (١٢).حضرت کلیب بن وائل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کیا کہ میرے پاس ایک دہقان (زمیندار) آیا جس کا بہت سارا خراج بنتا تھا۔ اس نے مجھ سے درخواست کی کہ آپ عامل کے سامنے میری ضمانت لے لیجیے۔ میں نے اس کی ضمانت اس لیے نہیں لی کہ اس کی طرف سے کچھ ادا کروں، صرف اس لیے لی تاکہ عامل اس کو امن دے اور وہ اپنی ضروریات کے لیے چل پھر سکے۔ ابھی تھوڑی ہی دیر ہی گذری تھی کہ وہ میرے پاس میرا صحیفہ لے کر آیا، میں نے کہا جزاک اللہ خیراً، اور اس نے مجھے سواری پر بٹھایا اور مجھے درہم دئیے اور کپڑے پہنائے، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : آپ کا کیا خیال ہے اگر تو اس کی ضمانت نہ لیتا تو وہ تجھے یہ عطاء کرتا ؟ میں نے عرض کیا کہ نہیں، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ یہ تیرے لئے ٹھیک اور درست نہیں ہے۔