مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 22135

باب: ایک شخص دوسرے شخص سے کسی بات پر گفتگو کرتا ہے، اور پھر اسے اس کی بنا پر تحفہ (هدیہ) دیتا ہے

في الرجل يكلم الرجل في الشيء فيهدي له

حدیث نمبر: 22135
٢٢١٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن بن عون عن ابن سيرين قال: جاء عقبة بن (عمرو أبو) (١) مسعود إلى أهله فإذا هدية، فقال: ما هذا؟ فقالوا: الذي شفعت له، فقال: أخرجوها، أتعجل أجر شفاعتي في الدنيا (٢)؟.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت عقبہ بن عمرو أبو مسعود رضی اللہ عنہ اپنے گھر تشریف لے گئے وہاں پر ہدیہ موجود تھا، آپ رضی اللہ عنہ نے دریافت فرمایا کہ یہ کیا ہے ؟ لوگوں نے عرض کیا کہ جس کی سفارش کی تھی اس کی طرف سے ہدیہ ہے، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اس کو گھر سے باہر نکال دو ، کیا میری سفارش کا اجر مجھے دنیا میں جلدی دینا چاہتے ہیں ؟

حواشی
(١) سقط من: [هـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 22135
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ أبو خالد صدوق.
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 21261»