حدیث نمبر: 22129
٢٢١٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (يزيد) (١) بن هارون عن حجاج عن مكحول قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أيما رجل تزوج امرأة على صداق أو عدة فهو لها إذا كان قبل عقدة النكاح، فإن حبا أهلها حباء بعد عقدة النكاح فهو لهم، وأحق ما (أكرم) (٢) به الرجل ابنته وأخته" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب کوئی آدمی کسی عورت کے ساتھ مہر یا کسی وعدہ پر نکاح کرے تو اگر وہ وعدہ اور حق مہر نکاح سے قبل طے ہوگیا تھا تو وہ عورت کا حق ہے۔ اور اگر نکاح کے بعد مرد عورت کے گھر کے افراد کو کوئی چیز عطیہ کرتا ہے تو وہ ان کے لیے ہے اور آدمی کا جس چیز سے بھی اکرام کیا جائے اس کا سب سے زیادہ حق دار اس کی بیٹی اور بہن ہے۔
حواشی
(١) في [جـ]: (عمر).
(٢) في [ز]: (أكره)، وفي [هـ، س]: (يكرم).