مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من كره إذا أسلم السلم أن يصرفه في غيره باب: جو حضرات اِس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ بیع سلم میں جب ثمن سپرد کر دیا جائے تو اُس کوکسی اور کام میں خرچ کر دے
حدیث نمبر: 22114
٢٢١١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس قال: إذا اسلمت في طعام فلا تأخذن مكانه طعاما غيره، وإن أردت أن ⦗٤٦٣⦘ تأخذ (مكانه) (١) (علفا) (٢) فخذ إن شئت (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب تو کھانے کی چیز میں بیع سلم کرلے تو ہرگز اس کی جگہ دوسرا کھانا نہ لے۔ اگر تو اس کی جگہ چارہ لینا چاہے تو چارہ لے لے۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط]: (مكانا).
(٢) في [ح]: (علقًا).