مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في (الرجلين) يختصمان فيدعى أحدهما على الآخر الشيء، على من (تكون) اليمين؟ باب: اگر دوآدمیوں کا جھگڑا ہو، ایک دوسرے پر کسی چیز کے حق کا دعویٰ کرے تو قسم کس پر ہوگی؟
حدیث نمبر: 22092
٢٢٠٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن حسان أبي (الأشرس) (١) عن شريح أنه أتاه رجل فقال: إن هذا باعني جارية ملتوية العنق، فقال شريح: بينتك أنه باعك (داء) (٢)، وإلا فيمينه باللَّه: ما باعك (داء) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کہ اس شخص نے مجھے ایک باندی بیچی ہے جس کی گردن میں مرض ہے، حضرت شریح نے اس سے فرمایا کہ تم پر گواہی لازم ہے کہ اس نے تمہاری باندی بیماری کی حالت میں بیچی تھی، بصورتِ دیگر وہ قسم کھائے گا کہ اس نے بیماری کے ساتھ تمہیں باندی نہیں بیچی۔
حواشی
(١) في [جـ، ح، ز]: (أشرح)، وفي [س، ط]: (أسرح).
(٢) في [س، هـ]: (ذا)، وانظر: المغرب في ترتيب المعرب ١/ ٢٩٨.
(٣) في [س، هـ]: (ذا)، وانظر: المغرب في ترتيب المعرب ١/ ٢٩٨.