مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في رجل اشترى دارا فبناها باب: ایک آدمی گھر خریدے اور اس کی تعمیر کرے، پھر شفیع یا مستحق نکل آئیں تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 22030
٢٢٠٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن خالد الحذاء أن رجلا اشترى دارا (فبناها) (١) ثم جاء رجل فاستحقها، فكتب أن تقوم العرصة ويقوم البناء، فإن شاء أخذ البناء بقيمته، وإن أبى سلم العرصة بقيمتها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد حذاء فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے گھر خرید کر اسے تعمیر کیا، پھر ایک آدمی اس میں مستحق نکل آیاتو زمین اور عمارت کی قیمت لگوائی جائے گی، اگر وہ چاہے تو عمارت کی قیمت ادا کرکے لے لے، اور اگر انکار کرے تو زمین کو اس کی قیمت کے ساتھ گاہک کے حوالے کردے۔
حواشی
(١) في [أ، ح]: (بناها).