مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يبيع من الرجل الطعام إلي أجل باب: نقد ادائیگی کے بعد ایک مقررہ مدت پر غلے کی بیع کرنا
حدیث نمبر: 22026
٢٢٠٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب قال: سئل محمد عن الرجل يبيع المتاع إلى أجل فيحل الأجل، أيأخذ متاعا؟ فقال: قد كان الرجل يأتي غريمه فيأخذ منه، فقيل له: أيبيع طعاما ويأخذ طعاما؟ قال: فإني لا أقول فيه شيئًا.مولانا محمد اویس سرور
ایوب فرماتے ہیں کہ محمد سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص سامان کو ایک مدت تک کے لئے بیچے اور جب وہ مدت آجائے تو کیا وہ سامان لے سکتا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ ایک شخص اپنے مقروض کے پاس جاتا ہے اور اس سے یہ لے لیتا ہے۔ ان سے کہا گیا کہ کیا وہ غلہ بیچ رہا ہے اور غلہ ہی لے رہا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہتا۔