مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يعتق بعض مملوكه باب: کیا آدمی اپنے غلام کے کچھ حصے کو آزاد کرسکتا ہے؟
حدیث نمبر: 21953
٢١٩٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن سعيد عن قتادة عن أبي المليح أن رجلا أعتق ثلث غلام له، فرفع (ذلك) (١) إلى النبي ﷺ فقال: "هو حر، ⦗٤٢٩⦘ ليس (للَّه) (٢) شريك" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ملیح فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنے غلام کا ایک تہائی حصہ آزاد کردیا، یہ معاملہ حضور ﷺ کے سامنے پیش ہوا تو آپ نے فرمایا کہ وہ سارے کا سارا آزاد ہے، اللہ کا کوئی شریک نہیں ہے۔
حواشی
(١) سقط من [أ، ح، س، هـ].
(٢) في [أ، جـ، ح، ز، هـ]: (له).