مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في شراء الرطب بالتمر باب: کچی کھجور کو پکی کھجور کے بدلے خریدنا
حدیث نمبر: 21946
٢١٩٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مالك بن أنس عن عبد اللَّه بن يزيد (عن زيد) (١) (أبي عياش) (٢) قال: سألت سعدًا عن السلت بالذرة فكرهه (و) (٣) قال: سئل رسول اللَّه ﷺ عن الرطب بالتمر فقال: "ينقص إذا جف؟ " فقالوا: نعم، فكرهه (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ابی عیاش فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعد سے سوال کیا کہ بغیر چھلکے والے سفید جو کو مکئی کے بدلے لیا جاسکتا ہے ؟ انہوں نے اسے مکروہ قرار دیا اور فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ کیا تازہ کھجور کو پکی کھجور کے بدلے بیچا جاسکتا ہے ؟ آپ نے سوال کیا کہ کیا تازہ کھجور خشک ہوجانے کے بعد کم ہوجائے گی ؟ لوگوں نے ہاں میں جواب دیا تو آپ نے اس درست قرار نہ دیا۔
حواشی
(١) سقط من [ز].
(٢) في [أ، ح، ط]: (ابن أبي عباس).
(٣) سقط من [أ، ح، ط، هـ، س].